برائن لارا نے بھی عمران خان کیلئے آواز اُٹھادی

برائن لارا نے بھی عمران خان کیلئے آواز اُٹھادی

عمران خان کو مناسب، آزادانہ طبی نگہداشت اور وہ وقار ملنا چاہیے .جس کا ہر انسان حقدار ہے۔
برائن لارا نے بھی عمران خان کیلئے آواز اُٹھادی

Webdesk

|

6 Sep 2026

ویسٹ انڈیز کے عظیم بلے باز برائن لارا نے سابق پاکستانی کپتان اورسابق وزیراعظم عمران خان کو مناسب طبی سہولیات اور باوقار حالات فراہم کرنے کی عالمی اپیل کی حمایت کردی۔

برائن لارا نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکانٹ پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کو مناسب، آزادانہ طبی نگہداشت اور وہ وقار ملنا چاہیے .جس کا ہر انسان حقدار ہے۔

ویسٹ انڈیز کے سابق عظیم بلے باز نے کہا کہ ان کی اور عمران خان کی کرکٹ کے میدان میں صرف چند مرتبہ ملاقات یا مقابلہ ہوا، تاہم 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والے پاکستانی کپتان کے لیے ان کے دل میں احترام فوری اور دیرپا تھا۔

برائن لارا نے اپنے بیان میں لکھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ جو شخص اپنے کھیل کے عروج پر اپنے ملک کے لیے امید، فخر اور تحریک کی علامت تھا وہ اب ایسی صورتحال سے کیسے دوچار ہوسکتا ہے جہاں اسے وہ ہمدردی اور وقار نہیں مل رہا جس کا وہ مستحق ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سابق بین الاقوامی کپتانوں کے ساتھ کھڑے ہیں جو عمران خان کو مناسب اور آزادانہ طبی سہولت فراہم کرنے اور انہیں ہر انسان کے بنیادی وقار کے مطابق سلوک دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

برائن لارا نے واضح کیا کہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ کرکٹ کے ایک لیجنڈ کے ساتھ بنیادی انسانیت کا معاملہ ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 22 بین الاقوامی کرکٹرز، جن میں 21 سابق کپتان بھی شامل تھے، نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر عمران خان کو طبی علاج فراہم کرنے کی اپیل کی تھی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!