سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہوگئی

ویب ڈیسک

|

19 Jan 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے باعث جمعے کو مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتیں بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 13ڈالر کے اضافے سے 2045ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 1115روپے کے اضافے سے 184328روپے ہوگئی۔ 

اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت ببغیر کسی تبدیلی کے 2600روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2229.08 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!