سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، خریداروں نے سر پکڑ لئے
10 گرام سونا 3642 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
Webdesk
|
22 Jan 2025
کراچی: ملک میں آج بھی کاروباری روز کے دوران سونا مہنگا ہوگیا۔ فی تولہ سونے کی قیمت مزید بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ فی تولہ سونا 4250 روپے مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 87 ہزار 450 روپے پر پہنچ گئی۔
جبکہ 10 گرام سونا 3642 روپے اضافے سے 2 لاکھ 46 ہزار 440 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا اور 40 ڈالرکے اضافے کے بعد 2751 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
Comments
0 comment