آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی خبر پوری دنیا کیلئے صدمے کا باعث ہے، بلاول بھٹو
تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
Webdesk
|
1 Mar 2026
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کی شہادت کی خبر ایران سمیت پوری دنیا میں صدمے کا باعث بنی ہے۔
اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ تشدد اور جنگ کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع خطے میں امن اور سلامتی کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر دنیا بھر میں موجود سوگواران کے صبر کی دعاکی اور کہاکہ ایران، اسرائیل اور گلف ممالک کے درمیان کشیدگی کا پھیلائو پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرناک ہے
Comments
0 comment