سونے کی قیمت مسلسل دو روز کمی کے بعد بڑھ گئی

سونے کی قیمت مسلسل دو روز کمی کے بعد بڑھ گئی

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا
سونے کی قیمت مسلسل دو روز کمی کے بعد بڑھ گئی

Webdesk

|

15 Jul 2026

کراچی: پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار روپے کی نئی سطح عبور کر گیا جبکہ چاندی کے نرخ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 3 لاکھ 64 ہزار 399 روپے تک پہنچ گئی جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 707 روپے مہنگا ہوکر 3 لاکھ 34 ہزار 44 روپے کا ہوگیا۔

آج چاندی کے نرخ میں استحکام برقرار رہا۔ فی تولہ چاندی 6 ہزار 289 روپے، 10 گرام چاندی 5 ہزار 391 روپے برقرار رہی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 9 ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا .جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 26 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ چاندی کی قیمت 58.10 ڈالر فی اونس پر موجود ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!