سونے کی قیمت میں پہلے ہی دن اضافہ ہوگیا

سونے کی قیمت میں پہلے ہی دن اضافہ ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی
سونے کی قیمت میں پہلے ہی دن اضافہ ہوگیا

ویب ڈیسک

|

27 May 2024

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کیوجہ سے کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت بڑھ گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 10ڈالر کے اضافے سے 2343ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں اضافے پر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں پیر کو بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 800روپے کے اضافے سے 240800 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت 686روپے اضافے سے 206447روپے کی سطح پر آگئی۔

تجارتی سرگرمیوں کو جاری رکھنے اور قوت خرید نہ ہونے کیوجہ سے آج بھی چار ہزار روپے انڈر کاسٹنگ رکھی گئی ہے۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2800روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 2400.54روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!