سونے اور چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ
ویب ڈیسک
|
23 Feb 2026
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 30 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 5 ہزار 138 ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں میں بھی دیکھنے میں آئے۔ فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے بڑھ کر 5 لاکھ 34 ہزار 562 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 146 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 94 روپے کی سطح پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 796 روپے ہو گئی ہے۔
صرافہ مارکیٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔
Comments
0 comment