سونے اور چاندی کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ

سونے اور چاندی کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 65 ڈالر کمی سے 5106 ڈالر کا ہوگیا
سونے اور چاندی کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ

Webdesk

|

9 Mar 2026

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹوں اور پاکستان میں فی تولہ سونے اور چاندی کی قیمتوں میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 6 ہزار500 روپے کمی سے 5 لاکھ 33 ہزار 362 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 5 ہزار 573 روپے کمی سے 4 لاکھ 57 ہزار 271 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا65 ڈالر کمی سے 5106 ڈالر کا ہوگیا جبکہ فی تولہ چاندی37روپے کمی سے8ہزار894 روپے کی ہو گئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!