سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہوگئی۔
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ

Webdesk

|

25 Feb 2026

کراچی: آج کاروباری روز کے دوران پاکستان میں فی تولہ سونا اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کا اضافہ ہوا جس کے باعث سونے کی ایک تولہ قیمت 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے ہوگئی۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 1114 روپے اضافے سے 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے سے فی اونس سونا 5185 ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 268 روپے اضافے سے 9554 روپے ہوگئی۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!