ورلڈ بینک نے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

ورلڈ بینک نے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

یہ رقم ڈیجیٹل اکنامی پروجیکٹ اور سندھ بیراجوں کیلیے استعمال ہوگی
ورلڈ بینک نے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دے دی

ویب ڈیسک

|

24 Mar 2024

عالمی بینک نے پاکستان کودو منصوبوں کیلئے 14 کروڑ 97 لاکھ ڈالر قرضہ فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

قرضے کی رقم ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ اور سندھ میں بیراجوں کی حفاظت و بہتری کے منصوبے پر خرچ ہوگی۔

 عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے منظور کردہ رقم دو منصوبوں پر خرچ کی جائے گی،ڈیجیٹل اکانومی پراجیکٹ کیلئے 7 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی رقم فراہم کی جائے گی۔

اعلامیہ کے متن میں کہا گیا ہے کہ عالمی بینک کی جانب سے سندھ میں بیراجوں کی حفاظت اور بہتری کیلئے 7 کروڑ 17 لاکھ ڈالر فراہم ہوں گے۔

 بیراجوں کی حفاظت اور مضبوط بنانے کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!