ویڈیو: اسٹیٹ بینک کی سنگین غفلت، ادھوری پرنٹنگ والے نوٹ مارکیٹ میں پیش کردیے

ویڈیو: اسٹیٹ بینک کی سنگین غفلت، ادھوری پرنٹنگ والے نوٹ مارکیٹ میں پیش کردیے

نیشنل بینک کے مینیجر نے اس سارے واقعے کی ویڈیو بنا کر شیئر کردی
ویڈیو: اسٹیٹ بینک کی سنگین غفلت، ادھوری پرنٹنگ والے نوٹ مارکیٹ میں پیش کردیے

Webdesk

|

12 Mar 2024

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے مبینہ طور پر چھاپے گئے نئے کرنسی نوٹ کی پرنٹنگ میں بڑی اور سنگین غفلت سامنے آئی ہے۔

کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کے مینیجر نے اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پوسٹ کی اور دعویٰ کیا کہ اُن کی برانچ میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئے نوٹ بھیجے گئے ہیں۔

مینیجر نے ویڈیو میں دکھایا کہ 1 ہزار والے کرنسی نوٹ کے ایک طرف پرنٹنگ ہے جبکہ دوسری طرف سادہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیٹ بینک کی طرف سے یہ نئے نوٹ کی گڈیاں آج ہی موصول ہوئیں تھیں جنہیں معمول کے مطابق کیشیئر کے حوالے کیا گیا اور ان میں سے کئی گڈیاں تو صارفین لے جاچکے ہیں۔

ایک صارف نے جب نوٹ واپس کیے تو معاملہ سامنے آیا۔ اُدھر اسٹیٹ بینک کے ترجمان نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن ڈیپارٹمنٹ کو اس حوالے سے آگاہ کردیا گیا ہے جس کی تفصیلات جلد میڈیا سے شیئر کی جائیں گی۔

ترجمان نیشنل بینک کے مطابق ویڈیو کے حوالے سے آپریشن ڈپارٹمنٹ کو مطلع کردیا گیا۔

 

https://www.facebook.com/reel/1485498612004664

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!