یکم رمضان کو بینک زکواۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

یکم رمضان کو بینک زکواۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

بچت کھاتے رکھنے والے ایسے صارفین کے اکاونٹس سے زکوۃ کی رقم وصول کی جائے۔ جن کے اکاونٹس میں مقررہ نصاب سے زائد رقم موجود ہے۔
یکم رمضان کو بینک زکواۃ  کٹوتی کے لیے بند رہیں گے، اسٹیٹ بینک اعلامیہ

Webdesk

|

8 Mar 2024

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یکم رمضان کو بینک زکواۃ کٹوتی کے لیے بند رہیں گے۔ 

اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان یکم رمضان المبارک 1445 ہجری کو عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا کیونکہ اس دن کو زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے ''بینک تعطیل'' قرار دیا گیا ہے۔ 

لہٰذا، تمام بینک/ترقیاتی مالی ادارے/ مائکرو فنانس بینک مذکورہ تاریخ پر عوام سے لین دین نہیں کریں گے۔ تاہم، بینکوں / ترقیاتی مالی اداروں / مائکرو فنانس بینکوں کے تمام ملازمین معمول کے مطابق کام کے لیے (ماسوائے عوام سے لین دین) دفتر میں حاضر ہوں گے۔ 

واضح رہے کہ امسال نصاب وفاقی وزارت تخفیف غربت اور سماجی تحفظ نے زکواۃ کٹوتی کا نصاب ایک لاکھ 35 ہزار 179 روپے مقرر کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر کے تمام بینکوں کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ یکم رمضان المبارک کو بچت کھاتے رکھنے والے ایسے صارفین کے اکاونٹس سے زکوۃ کی رقم وصول کی جائے۔ جن کے اکاونٹس میں مقررہ نصاب سے زائد رقم موجود ہے۔ 

 کرنٹ اکاونٹ رکھنے والے اور زکوۃ سے استثنا کے ڈکلیئریشن فارم جمع کرانے والے کھاتہ داروں کے اکاونٹس سے زکوۃ کی کٹوتی نہیں کی جائے گی۔ پبلک ڈیلنگ کیلئے تمام بینکس یکم رمضان کو بند رہیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!