ایل پی جی گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ
قیمتوں میں اضافہ مافیا نے کیا ہے
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2024
ایل پی جی کی قیمت میں 40 روپے فی کلو اضافہ ہونے سے گھریلو سلنڈر مہنگا ہوگیا۔
ایل پی جی ڈیلرز کے ذرائع کے مطابق قیمت میں من مانا اور بلاجواز اضافہ کیا گیا ہے کیونکہ اوگرا نے جنور ی کے لیے فی گھریلو سلنڈر 3026اور فی کلو 256 سرکاری قیمت مقرر کی تھی۔
ایل پی جی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ مافیا مصنوعی قلت پیدا کر کے قیمت میں بلا جواز اضافہ کر رہی ہے اور مارکیٹ میں گیس بلیک میں فروخت ہورہی ہے، جس کی وجہ سے قیمت 300 روپے پر پہنچ گئی ہے۔
مافیا کی وجہ سے گھریلو سلنڈر 3450 سے 3550 تک کا فروخت کیا جا رہا ہے۔ جس کے لیے ملک میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کردی گئی ہے جب کہ اوگرا اور حکومت خاموش اور بے بس ہیں۔
Comments
0 comment