عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کس نے دائر کیا؟

عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کس نے دائر کیا؟

عمران خان اور بشری بی بی کو عدالت نے 10، 10 سال قید کی سزا سنادی
عمران خان کیخلاف توشہ خانہ کیس کس نے دائر کیا؟

ویب ڈیسک

|

31 Jan 2024

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی نے دائر کیا۔

سابق لیگی رکن قومی اسمبلی محسن شاہ نواز رانجھا نے دو سال قبل نیب میں عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف درخواست دائر کی تھی۔

درخواست دائر ہونے کے بعد نیب نے اس پر تحقیقات کیں اور پھر تفتیش شروع کردی، اس دوران کچھ ایسے شواہد اور سیاسی حالات ہوگئے جس کے بعد بانی پی ٹی آئی پر برے دن آئے۔

نیب نے ان ہی دنوں کیس کو ریفرنس میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا جس کی منظوری اور ہدایت چیئرمین نے خود دی۔

بعد ازاں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اڈیالہ جیل میں ہی احتساب عدالت لگائی گئی اور وہاں جج محمد بشیر نے ملزمان، استغاثہ کے دلائل سنتے ہوئے تیز ترین ٹرائل کیا عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد آج جج نے عمران خان اور بشری بی بی کو 14، 14 سال قید، ایک ارب سے زائد جرمانہ جبکہ عمران خان کو دس سال کیلیے نااہل قرار دے دیا اور فیصلے کے بعد بشری بی بی نے بھی نیب کو گرفتاری دے دی۔

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس دائر کرنے والے سابق لیگی ایم این سے محسن شاہنواز رانجھا نے فیصلہ آنے پر اپنا ردعمل دیا ہے۔ 

محسن شاہنواز رانجھا نے ایکس پوسٹ میں کہا کہ میں نے کہا تھا کہ میں عمران احمد نیازی کومنطقی انجام تک پہنچا کے چھوڑوں گا، توشہ خانہ کیس میں نااہل نیازی ایک بار پھر نااہل ہوگیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!