عورت مارچ کے دلچسپ و عجیب پلے کارڈز
ویب ڈیسک
|
8 Mar 2024
دنیا بھر میں 8 مارچ کو خواتین کا عالمی دن بھرپور جوش و جذبے سے منایا گیا۔
اس دن مختلف شعبوں اور گھریلو خواتین کو اُن کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا، پاکستان میں بھی اس حوالے سے مختلف تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔
پاکستان میں غیر سرکاری فلاحی تنظیم عورت مارچ کی جانب سے بھی تمام بڑے شہروں میں ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ لاہور میں ہونے والے عورت مارچ میں شریک خواتین و حضرات نے فلسطینی کی ماؤں بہنوں کے حق میں نعرے لگائے۔
اسلام آباد میں عورت مارچ کے شرکا نیشنل پریس کلب کیلیے نکلے تو انہیں راستے میں ہی پولیس نے روک دیا، اس دوران دھکم پیل میں عورت مارچ کی تین خواتین زمین پر گر کر معمولی زخمی ہوئیں جس کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔
کراچی میں بھی عورت مارچ کی جانب سے پروگرام اور مارچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پدر شاہی کا قبرستان اور علامتی جنازے دکھائے گئے جبکہ آخر میں تین تلوار کے مقام پر شرکا نے پدر شاہی کا علامتی پتلا نذر آتش کیا۔
احتجاج میں خواتین کے ساتھ نوجوان لڑکے، مرد اور ٹرانس جینڈرز بھی شریک تھے۔ کراچی میں عورت مارچ کے شرکا نے جبری گمشدگیوں کے خلاف آواز بلند کی اور فوری طور پر انہیں روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments
0 comment