آبنائے ہرمز پر طاقت کے ذریعے کنٹرول حاصل کیا، اس کا دفاع بھی کریں گے: ایران

آبنائے ہرمز پر طاقت کے ذریعے کنٹرول حاصل کیا، اس کا دفاع بھی کریں گے: ایران

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی راستوں میں شمار ہوتی ہے
آبنائے ہرمز پر طاقت کے ذریعے کنٹرول حاصل کیا، اس کا دفاع بھی کریں گے: ایران

Webdesk

|

12 Jul 2026

تہران: ایران کی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ ہم نے طاقت کے بل بوتے پر آبنائے ہرمز کا کنٹرول حاصل کیا ہے، اور ہم اسی طاقت کے ذریعے اس کی حفاظت بھی کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کی صورتحال اب پہلے جیسی نہیں رہے گی اور دیگر ممالک کو اس آبی گزرگاہ سے متعلق ایران کے ضوابط اور ہدایات کا احترام کرنا ہوگا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں کشیدگی بڑھ چکی ہے،ایران اس اہم آبی راستے پر اپنے اثر و رسوخ پر زور دے رہا ہے، جبکہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کا مقف ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور کسی ایک ملک کو اس پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا کے اہم ترین توانائی راستوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی سطح پر خام تیل اور قدرتی گیس کی بڑی مقدار گزرتی ہے،اسی وجہ سے اس سے متعلق کسی بھی قسم کی کشیدگی عالمی توانائی کی منڈیوں اور بحری تجارت پر فوری اثر ڈال سکتی ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!