بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے سیالکوٹ میں مسلمان ہوکر نکاح کرلیا

بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے سیالکوٹ میں مسلمان ہوکر نکاح کرلیا

جسپرت اور علی ارسلان ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں
بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے سیالکوٹ میں مسلمان ہوکر نکاح کرلیا

ویب ڈیسک

|

22 Feb 2024

کرتار پور راہداری مذہبی رسومات کیلیے آنے والی بھارتی نژاد جرمن سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر کے پاکستانی نوجوان سے محبت کی شادی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے علی ارسلان اور بھارتی نژاد سکھ لڑکی جسپرت جرمنی میں ہی رہتے ہیں۔

دونوں ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار جبکہ جسپرت کے والدین بھی میونخ کے ہی رہائشی ہیں، علی ارسلان کی محبت میں گرفتار لڑکی اسی کی دعوت پر جرمنی سے پاکستان آئے اور کرتاپور میں بابا گرو نانک سمیت مختلف مذہبی مقامات کا دوری بھی کیا۔

بعد ازاں جسپرت اور ارسلان نے سیالکوٹ کے مدرسے جامعہ حنفیہ میں صاحب زادہ حامد رضا کے ہاتھ پر اسلام قبول کیا اور اپنا اسلامی نام زینب رکھ لیا۔

اس کے بعد جامعہ میں ہی دونوں کا نکاح مسنونہ بھی منعقد ہوا، جس میں لڑکے کے اہل خانہ نے شرکت کی۔

لدھیانہ ان کا آبائی علاقہ ہے، وہ 16 جنوری کو مذہبی یاترا کے لیے پاکستان آئی تھی ، اسے 15 اپریل تک سنگل انٹری ویزا جاری کیا گیا۔

جسپریت کور کے پاس بھارتی پاسپورٹ ہے جو اس نے میونخ جرمنی میں حاصل کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!