16 hours ago
چین کا ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملے فوری روکنے کا مطالبہ
جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔
Webdesk
|
8 Mar 2026
بیجنگ: چین نے ایران پر ہونے والے امریکی و اسرائیلی حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کر دیا۔
چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا یہ جنگ ہونی ہی نہیں چاہیے تھی، طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں، ایران میں حکومت کی تبدیلی کے منصوبے کو مقبولیت نہیں ملی۔
چین نے ایران اور خلیجی ملکوں کی سلامتی اور خود مختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جنگ کو پھیلنے سے روکا جائے اور بڑے ممالک تعمیری کردار ادا کریں۔
اس کے ساتھ ہی چین نے ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے حملوں کو فوری روکنی کا مطالبہ بھی کیا۔
Comments
0 comment