ڈاکٹر ادیب رضوی کی طبیعت ناساز، نجی اسپتال میں داخل
ڈاکٹر ادیب رضوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
Webdesk
|
18 Jan 2025
معروف معالج اور سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی)کے سربراہ ڈاکٹر ادیب حسن رضوی کی طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ادیب رضوی کو اچانک طبیعت خراب ہونے پر نجی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے مختلف ٹیسٹ، بشمول سی ٹی اسکین کروائے جارہے ہیں۔ ڈاکٹرز کے معائنے کے بعد امکان ہے کہ انہیں جلد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے۔
Comments
0 comment