7 hours ago
گھریلو ملازمہ کیا کرتی رہی؟ جویریہ سعود کا اہم انکشاف

Webdesk
|
19 Oct 2025
کراچی: معروف اداکارہ جویریہ سعود نے انکشاف کیا ہے کہ ایک گھریلو ملازمہ ان کے گھر سے سونے سمیت دیگر قیمتی اشیا ڈسٹ بن میں ڈال کر چوری کرتی رہیں، انہیں سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ ان کی چیزیں کہاں غائب ہو رہی ہیں؟
جویریہ سعود نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔ پروگرام کے دوران انہوں نے بتایا کہ شادی ہونے کے بعد ہی انہوں نے گھریلو ملازمین رکھنا شروع کیے۔
ابتدائی طور پر انہوں نے ایک دیہاتی لوگ رکھے، جنہوں نے ساڑھی تک کبھی نہ دیکھی تھی اور نہ ہی انہیں ٹیلی وژن کا پتا تھا۔ان کے مطابق گھریلو ملازمہ کی بیٹیاں اور شوہر بھی ان کے ساتھ ہوتے تھے اور انہوں نے انہیں رہنے کے لیے گھر دیا، ملازمہ کی بیٹیوں کو تعلیم دلوائی لیکن پھر آہستہ آہستہ ملازموں کی نیت خراب ہونے لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ شادی کے کچھ عرصے بعد وہ امریکا چلی گئیں، وہاں سے واپس آئیں تو ان کی ملازمہ کی بیٹیاں ماڈرن بن چکی تھیں، جنہوں نے زندگی میں کبھی ساڑھی نہیں دیکھی تھی انہوں نے آستین کے بغیر بولڈ لباس پہننا شروع کردیا۔
جس پر انہوں نے انہیں روکا کہ وہ ان کے گھر میں ایسا لباس نہ پہنیں۔جویریہ سعود کے مطابق انہوں نے زیادہ تر ایجنسیز کے تحٹ گھریلو ملازمائیں رکھیں، ایک غیر ملکی ملازمہ ان کے پاس 15 سال تک کام کرتی رہیں، انہوں نے ہی ان کی بچوں کو پالا، بڑا کیا اور گھر سنبھالا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے ہاں بیٹی کے بعد جب بیٹا ہوا تو انہوں نے ایک اور ملازمہ بھی رکھی، دوسری ملازمہ ان کے بیٹے کی دیکھ بھال کرتی تھیں لیکن وہ بیٹے کے نام پر ان سے بہت ساری چیزیں منگواتی تھیں۔
اداکارہ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے پاس ایک خانسامہ 8 سال تک ملازمت کرتا رہا لیکن آخر میں ان سے بہت ساری رقم ادھار لے کر بھاگ گیا، واپس نہیں آیا۔
ان کے مطابق خانسامہ پہلے بھی ان سے چھوٹی رقم لیتا رہتا تھا لیکن وہ بہت کم رقم ہوتی تھی، اس لیے وہ بھی نہیں مانگتے تھے لیکن آخر میں ملازم نے بڑی رقم مانگی اور پھر فرار ہوگیا۔
Comments
0 comment