4 hours ago
گوگل کروم استعمال کرنے والے پاکستانی صارفین کیلئے اچھی خبر
Webdesk
|
11 Jun 2026
کراچی: گوگل نے پاکستان میں اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی کو براہ راست کروم ویب برازر کا حصہ بنا دیا ہے۔
جیمنائی ان کروم نامی یہ فیچر ستمبر 2025 میں پہلے امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا جبکہ مارچ 2026 میں کینیڈا، نیوزی لینڈ اور بھارت میں توسیع دی گئی۔
اب اسے دنیا کے متعدد ممالک میں اسے متعارف کرایا گیا ہے جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ لاطینی امریکا، افریقا، ایشیا اور مشرق وسطی وغیرہ میں اے آئی چیٹ بوٹ ڈیسک ٹاپ اور آئی او ایس ڈیوائسز میں کروم صارفین کو دستیاب ہوگا۔
کروم ویب برازر میں اوپری دائیں کونے پر جیمنائی کا آئیکون بنا ہے جس پر کلک کرکے اے آئی چیٹ بوٹ کو استعمال کیا جاسکتا ہے۔
جیمنائی کسی ویب پیج کو پڑھ اور سمجھ سکے گا، متعدد ٹیبز میں موجود تفصیلات کا موازنہ کرسکے گا اور بتا سکے گا کہ کچھ دن پہلے کن ویب سائٹس پر وزٹ کیا تھا۔
یعنی ہسٹری میں سرچ کرنے کی بجائے آپ براہ راست جیمنائی کو ہدایت کرسکیں گے کہ کچھ دن پہلے اوپن کی جانے والی ویب سائٹ کو اوپن کر دے۔
اسی طرح گوگل ایپس جیسے کیلنڈر، میپس، جی میل، یوٹیوب اور دیگر کے لیے بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔اس کے لیے آپ کو پہلے اوپن ویب پیج سے باہر نکلنے کی بھی ضرورت نہیں ہوگی۔
Comments
0 comment