حکومت کا ریٹائرڈ ججز پر احتساب کا شکنجہ کسنے کی تیاری
حکومت نے سپریم جوڈیشل کونسل کو اپنی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کردیا
ویب ڈیسک
|
13 Jan 2024
حکومت نے کرپشن یا دیگر الزامات اور کارروائی سے بچنے کے لیے ریٹائر ہونے والے ججز کے احتساب کا فیصلہ کرتے ہوئے ایک قانونی حربہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں حکومتی نمائندے نے اراکین کو بتایا کہ حکومت ریٹائرڈ ججز کے خلاف احتساب یا کارروائی نہ کرنے کے قانون کو چلینج کرنے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جبکہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں تین روز قبل سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا جس پر چیف جسٹس نے بھی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا کوئی جج ادارے کی ساکھ کو خراب کرے اور پھر ریٹائر ہوکر تمام مراعات سے فائدہ اٹھائے۔
Comments
0 comment