10 hours ago
حمیرا اصغر کے چچا کا والدین سے متعلق بڑا انکشاف

Webdesk
|
11 Jul 2025
اداکارہ حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ حمیرا اصغر شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی وہاں خوش تھی لیکن حمیرا کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔
لاہور میں قبرستان میں میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کے چچا محمد علی کا کہنا تھا کہ حمیرا سے فون پر رابطہ ہوتا تھا جب بھی لاہور آتی تو گھر ضرور آتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا نہیں پتا تھا، فون بند ہونے پر حمیرا سے کوئی رابطہ نہ کر سکے۔
ان کا کہنا تھاکہ حمیرا اصغر شوبز میں کام کرنا چاہتی تھی وہاں خوش تھی لیکن حمیرا کے والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔اُنہوں نے کہا کہ میری بہن کا انتقال ہوگیا تھا ہم اس غم میں تھے۔
انہوں نے مزید بتایاکہ حمیرا پڑھی لکھی تھی 2018 میں کراچی شفٹ ہوئی، حمیرا پینٹنگز بناتی تھی اور اپنے کام میں خوش رہتی تھی۔
یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی تھی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی۔
حمیرا اصغر کی لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جس کے بعد ان کی لاہور میں تدفین کردی گئی۔
Comments
0 comment