جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں
جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو سخت ترین جواب دیا جائے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

Webdesk

|

15 May 2025

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی ہماری سرزمین اور سا  لمیت کی خلاف ورزی کی کوشش کریگا ہمارا جواب بے رحمانہ ہوگا۔

برطانوی میڈیا سے بھارت کے ساتھ جنگ بندی کے چار دن بعد گفتگو میں احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ ایٹمی صلاحیت رکھنے والے پڑوسیوں کے درمیان سنگین کشیدگی دونوں ملکوں کو تباہ کر دیگی، اگربھارت یہ سوچتا ہے کہ وہ جنگ کیلیے کوئی بہانہ تراش سکتا ہے تو یہ حقیقت میں دوطرفہ تباہی کی وجہ ہوگی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ امریکا جیسے ممالک جوہری خطرات کے پیش نظر بھارتی عزائم کو بخوبی جان چکے ہیں، اگر بھارت نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو پاکستان اس کا فوری اور سخت ترین جواب دیگا،  پاکستان کا موقف ہے کہ اس نے ایک بہت بڑی فوجی فتح حاصل کرلی ہے۔

 لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت اس بات پر ناراض ہے کہ امریکا اس بحران کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر رہا ہے، امریکا کے لیے اصل امتحان یہ ہے کہ وہ بھارت پر کتنا دبا ؤڈال سکتا ہے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت اندرونی معاملہ قرار دیکربھارتی فوج کی موجودگی کے ساتھ کشمیریوں کو ہراساں کر رہا ہے، مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قرارداد کے مطابق حل کرنا ہوگا۔


Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!