3 hours ago
جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا آغاز امریکی اتحادیوں سے ہونا چاہیے، شمالی کوریا
Webdesk
|
12 Jul 2026
شمالی کوریا نے نیٹو سربراہی اجلاس کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کا آغاز پہلے امریکی اتحادیوں سے ہونا چاہیے۔
شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور اس کے اتحادی اسلحے کے ذخائر میں تیزی سے اضافہ کرنیکی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
نیٹو کے حالیہ اجلاس سے واضح ہوگیا کہ نیٹو ایک ایسا اتحاد ہے جو جنگ اور محاذ آرائی کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا کہ مغربی ممالک کی جانب سے شمالی کوریا کو جوہری ہتھیار ترک کرنے پر مجبور کرنے کی کوششیں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہیں۔
اس کے بجائے اگر جوہری ہتھیاروں کے خاتمے کی کوئی کوشش ہونی چاہیے تو اس کا آغاز نیٹو کے ان رکن ممالک سے ہونا چاہیے جو جوہری ہتھیاروں کے مشترکہ انتظامات میں شریک ہیں۔
گزشتہ روز سرکاری خبر رساں ادارے نے رپورٹ کیا تھا کہ شمالی کوریا نے اپنی جوہری قوت کو مزید مضبوط بنانیکا فیصلہ کیا ہے، جب کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اِن ملکی فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر زور دے رہے ہیں۔
شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے مزیدکہا کہ شمالی کوریا اپنے خودمختار حقوق کو ذمہ دارانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے اپنی خودمختاری، قومی سلامتی اور خطے میں امن کے تحفظ کو یقینی بناتا رہے گا۔
Comments
0 comment