خلیل الرحمن قمر پاکستان سے مایوس، بھارت سے کام کرنے کی حامی بھرلی

خلیل الرحمن قمر پاکستان سے مایوس، بھارت سے کام کرنے کی حامی بھرلی

پاکستان میں وہ عزت نہیں ملی جس کا میں حقدار تھا، ڈرامہ نویس
خلیل الرحمن قمر پاکستان سے مایوس، بھارت سے کام کرنے کی حامی بھرلی

ویب ڈیسک

|

21 Apr 2025

معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمٰن قمر نے پاکستان سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کے لیے کام کرنے کا اعلان کیا۔

خلیل الرحمٰن قمر نے حالیہ انٹرویو میں ملک سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے بھارت میں کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستان میں وہ عزت اور انصاف نہیں ملا جس کے وہ مستحق تھے، جس کی وجہ سے انہوں نے بھارتی انڈسٹری کے لیے کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خلیل الرحمٰن قمر نے ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں بھارت سے ملنے والی متعدد پیشکشیں صرف اس لیے ٹھکرا دی تھیں کیونکہ وہ پاکستان سے محبت کرتے تھے۔ لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ "جب اپنا ملک ہی آپ کی قدر نہ کرے، تو پھر دوسری جگہوں پر مواقع تلاش کرنا ہی دانشمندی ہے۔"

ان کے ڈرامے "بوٹا فرام ٹوبہ ٹیک سنگھ" کی کہانی کو بھارت کی فلم "جس دیش میں گنگا رہتا ہے" میں بغیر اجازت کاپی کیا گیا، لیکن انہیں کوئی قانونی انصاف نہیں ملا۔

ان پر "ہنی ٹریپ" کا کیس بنایا گیا، جس میں انہیں اغوا اور قتل کی کوشش کا نشانہ بنایا گیا۔ پاکستانی میڈیا اور انڈسٹری نے ان کے کام کو وہ پذیرائی نہیں دی جو انہوں نے دی تھی۔

"بھارت میں میرے فن کی قدر ہوتی ہے"

ڈرامہ نویس نے کہا کہ بھارت میں آرٹسٹس اور مصنفین کو بہت عزت دی جاتی ہے، اور وہاں ان کے کام کو زیادہ سراہا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا:

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ "میں نے پاکستان کے لیے بہت کچھ کیا، لیکن جب اپنے ہی لوگ آپ کو تنقید کا نشانہ بنائیں اور آپ کے ساتھ انصاف نہ ہو، تو پھر دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اب میں بھارت کے لیے لکھوں گا، کیونکہ وہاں میرے فن کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔"

خلیل الرحمٰن قمر کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف ردعمل سامنے آئے ہیں۔ کچھ لوگوں نے ان کی مایوسی کو سمجھتے ہوئے حمایت کی ہے، جبکہ کچھ نے ان پر "حب الوطنی" پر سوال اٹھائے ہیں۔

تاہم، بہت سے فنکاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی انڈسٹری کو اپنے تخلیق کاروں کی بہتر طور پر قدر کرنی چاہیے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!