کراچی کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس غائب، شہری پریشان
ناظم آباد کے مختلف علاقوں، پی آیی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس غائب ہے۔

Webdesk
|
2 Mar 2025
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل ہونے سے شہری رُل گئے۔
ذرائع کے مطابق شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد 4 نمبر، فیڈرل کیپٹل ایریا ،لیاقت آباد بی ایریااور نارتھ ناظم آباد میں خاص افطار کے وقت گیس کی فراہمی معطل رہی۔
ناظم آباد کے مختلف علاقوں، پی آیی بی اور گلشن اقبال کے مختلف بلاکس میں بھی گیس غائب ہے۔
ترجمان سوئی سدرن گیس نے گیس بند ہونے کے دعوے کی تردید کی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ گیس کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، 95 فیصد علاقوں میں گیس دی جارہی ہے،5 فیصد علاقوں سے شکایات موصول ہورہی ہیں۔
Comments
0 comment