کراچی میں بارشوں سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں 4 سے 6 اگست کے درمیان ہلکی بارش کا امکان رہیگا۔

Webdesk
|
3 Aug 2025
کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 16 اگست تک کسی بھی غیر معمولی سسٹم کی توقع نہیں البتہ بوندا باندی ہوسکتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات کراچی انجم نذیرضیغم نے کہا کہ کراچی میں 16 اگست تک کوئی بھی ایسا سسٹم متوقع نہیں ہے جو کہ غیرمعمولی بارشوں کا سبب بن سکے۔
انہوں نے کہا کہ البتہ آئندہ چند روز تک شہر میں پھوار اور بوندا باندی جبکہ ہلکی بارش کا امکان رہے گا۔انہوں نے کہاکہ سمندری ہوائیں تواتر سے بحال رہنے کی توقع ہے۔
4 اگست سے ملک میں داخل ہونے والے نئے مون سون سسٹم کے کراچی پراثرات سے متعلق انہوں نے کہاکہ دیہی سندھ کے ساحلی شہروں میں 4 سے 6 اگست کے درمیان ہلکی بارش کا امکان رہیگا۔
Comments
0 comment