کارساز واقعے میں مرنے والی آمنہ عارف کے ہوش و حواس میں آخری الفاظ سامنے آگئے

کارساز واقعے میں مرنے والی آمنہ عارف کے ہوش و حواس میں آخری الفاظ سامنے آگئے

آمنہ عارف ایک نجی آئی ٹی کمپنی میں ملازمت کررہی تھیں
کارساز واقعے میں مرنے والی آمنہ عارف کے ہوش و حواس میں آخری الفاظ سامنے آگئے

ویب ڈیسک

|

23 Aug 2024

کراچی کے علاقے کارساز پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والی نوجوان لڑکی آمنہ کا آخری واٹس ایپ اسٹیٹس سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

آمنہ کی ایک دوست نے اس اسٹیٹس کو سماجی رابطے کی سائٹ پر شیئر کیا اور بتایا کہ آمنہ کا آخری پیغام یہ تھا۔

آمنہ نے اپنے پیغام میں والدین کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا تھا کہ وہ اپنی بیٹیوں کو سسرال کے طعنے نہ دیں بلکہ دعا کیا کریں کہ بیٹی ناز نخرے اٹھانے والوں کے گھر جائے۔

کارساز حادثے میں جان بحق  آمنہ کے آخری الفاظ سوشل میڈیا پر وائرل

انہوں نے لکھا تھا کہ ’بیٹیوں کو یہ نہ کہیں کہ ہاں کرلو ایسا ابھی آگے گھر جا کر سمجھ آئے گا بلکہ انہیں یہ کہیں کہ اللہ آگے بھی آپکے ناز نخرے اٹھانے والے لوگوں سے نوازے تاکہ لڑکیاں شادی سے نہ گھبرائیں‘۔

اس کے علاوہ آمنہ کا سول سسٹر نامی فیس بک گروپ پر کیا گیا گزشتہ سال کا ایک میسج بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے اپنی کامیابی کا سہرا اپنی والدہ کو دیا اور بتایا کہ جب کوئی اُن کے ساتھ نہیں تھا اُس وقت بس والدہ ساتھ تھیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!