اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار

اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار

حادثے سے ہر طرف افراتفری مچ گئی
اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ کی گاڑی حادثے کا شکار

Webdesk

|

20 Jan 2026

ممبئی : اکشے کمار اور ٹوئنکل کھنہ غیر معمولی حادثے کا شکار ہو گئے۔معروف بھارتی اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ ممبئی میں ائیرپورٹ سے گھر آ رہے تھے کہ ان کی کار اور سیکیورٹی گاڑی غیر متوقع حادثے کا شکار ہو گئی۔

واضح رہے کہ اداکار اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی شادی کی 25 ویں سالگرہ منانے کیلئے بیرون ملک گئے ہوئے تھے، جہاں سے واپس گھر آتے ہوئے انہیں حادثہ پیش آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایک تیز رفتار مرسڈیز کی ٹکر سے ایک آٹو رکشہ بے قابو ہوکر پہلے اکشے کمار کے سیکیورٹی قافلے سے ٹکرایا اور پھر اکشے کمار کی گاڑی سے ٹکرا گیا۔

حادثے سے ہر طرف افراتفری مچ گئی، آٹو ڈرائیور اور اس کی سواری گاڑی کے نیچے دب گئے لیکن اداکار اکشے کمار اور ان کے سکیورٹی عملے نے مدد فراہم کی اور انہیں باحفاظت گاڑی کے نیچے سے نکال لیا، تمام افراد اس حادثے میں محفوظ رہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!