لو میرج کرنے والے جوڑوں کو سرکاری گیسٹ ہائوسز میں رکھنے کا فیصلہ
Webdesk
|
10 Dec 2024
ممبئی : بھارتی عدالت نے لو میرج کرنے والے جوڑوں کے حوالے بڑا فیصلہ سنادیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالت کا کہنا تھا کہ مہاراشٹر کے ہر ضلع میں سرکاری گیسٹ ہاس ان جوڑوں کو محفوظ جگہ فراہم کر سکتے ہیں جنہیں اپنی ذات یا مذہب سے باہر شادی کرنے کے باعث خطرات کا سامنا رہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جسٹس ریوتی موہتے ڈیرے اور شیوکمار ڈیگے کی بنچ نے کہا کہ سرکاری گیسٹ ہاسز کے کچھ کمروں کو محفوظ گھر قرار دیا جا سکتا ہے۔
ججز کا کہنا تھا کہ اس طرح کے مسائل کا سامنا کرنے والے افراد کی تعداد اتنی زیادہ نہیں تاہم آپ کو صرف اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ اسے کسی مقصد کے تحت بنایا گیا ہے۔
ریاستی گیسٹ ہاسز میں پولیس موجود رہتی ہے لہذا آپ کو اضافی سیکیورٹی دینے کی ضرورت نہیں۔عدالت نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جوڑوں کی مدد کے لیے ایک مخصوص پلان پر عمل کیا جانا چاہیئے۔
انہیں محفوظ مقام پر لے کر انہیں ضرورت کی ہر چیز فراہم کی جائے، بشمول خوراک، ذاتی اشیا، اور مشاورت اور قانونی مدد تک رسائی۔
مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ اگر جوڑے محفوظ ہاس میں نہیں رہنا چاہتے تو پولیس کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر انہیں ان کے منتخب کردہ مقام پر تحفظ فراہم کرے، اس بنیاد پر کہ وہ کتنے خطرے میں ہیں، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
Comments
0 comment