4 hours ago
معروف اداکارہ نے زندگی کا خاتمہ کرلیا
والدہ کی جانب سے مقدمے میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو ملزم نامزد کیا
Webdesk
|
16 Aug 2026
ڈھاکا: بنگلادیش کی معروف اداکارہ و ماڈل ردھیکا ردھی اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دارالحکومت ڈھاکا کے علاقے بشندھرا میں واقع ایک مکان سے ماڈل اور اداکارہ ردھیکا ردھی کی لاش برآمد ہوئی۔
اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری فوری موقع پر پہنچی اور اداکارہ کی پنکھے سے لٹکی ہوئی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کیا۔
پولیس کے مطابق والدہ کی جانب سے مقدمے میں اداکارہ کے بوائے فرینڈ حسیب الرحمان کو ملزم نامزد کیا گیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے حسیب الرحمان کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا اور واقعے کی تمام پہلوں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔
Comments
0 comment