3 hours ago
محکمہ تعلیم کا اے آئی کو باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ
Webdesk
|
22 Jun 2026
اسلام آباد: محکمہ تعلیم نے ایک اہم تعلیمی اصلاحات کے تحت پرائمری سطح پر آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو باقاعدہ مضمون کے طور پر شامل کرنے کا فیصلہ کر لیا ، یہ اقدام ملک کی تعلیمی تاریخ میں پہلی بار کیا جا رہا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق آئندہ تعلیمی سیشن 2027-28سے جماعت اول تا پنجم کے نصاب میں اے آئی کو بطور لازمی سبجیکٹ شامل کیا جائے گا۔ اس مضمون کے لیے الگ پریڈ مختص ہوگا، جس طرح دیگر بنیادی مضامین کے لیے ہوتا ہے۔
ذرائع کے مطابق نئے نظام کے تحت طلبا کو اے آئی کا پیپر بھی باقی مضامین کی طرح پاس کرنا لازمی ہوگا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو ابتدائی عمر سے جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرانا اور ان کی ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تعلیم سے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کی رفتار میں اضافہ متوقع ہے۔
مزید بتایا گیا ہے کہ اے آئی نصاب کی ابتدائی منظوری پیکٹا بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
Comments
0 comment