ماں کا نشے میں دھت دلہا کے ساتھ بیٹی رخصت کرنے سے انکار

ماں کا نشے میں دھت دلہا کے ساتھ بیٹی رخصت کرنے سے انکار

ماں کا کہنا تھا کہ لڑکے کا حال ابھی سے یہ ہے تو شادی کے بعد پتا نہیں کیا کرے گا۔
ماں کا نشے میں دھت دلہا کے ساتھ بیٹی رخصت کرنے سے انکار

Webdesk

|

13 Jan 2025

والدین کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی بیٹی کا رشتہ شریف ، سلجھے ہوئے اور صاحب روزگار لڑکے سے ہو، بھارت میں ایک خاتون نے اپنی بیٹی کی بارات کو اس لئے لوٹا دیا کیونکہ دلہا نشے میں تھا۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بینگلورو میں لڑکی کی ماں نے نشے میں دھت دلہا کے ساتھ اپنی بیٹی کو رخصت کرنے سے انکار کردیا۔ لڑکی کی ماں کا کہنا تھا کہ لڑکے کا حال ابھی سے یہ ہے تو شادی کے بعد پتا نہیں کیا کرے گا۔ دلہن کی ماں نے ہاتھ جوڑ کر دلہا اور اس کے گھر والوں سے رشتہ ختم کرنے کی درخواست کردی۔

معاملہ کچھ یوں ہوا کہ رسومات کے دوران نشے میں دھت دلہا نے رسم کے لیے لائی گئی تھالی کو زمین پر پھینک دیا، یہ دیکھ کر دلہن کی ماں نے دلہا کے گھر والوں سے فورا واپس چلے جانے کی درخواست کی اور اپنی بیٹی کو شرابی کے ساتھ رخصت کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کے ساتھ میں اپنی بیٹی کی شادی نہیں کرسکتی۔

لڑکی کی والدہ کے اقدام کو سوشل میڈیا صارفین نے سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو محفوظ مستقبل دینے کے لیے نا مناسب رویے کے خلاف بہترین کام کیا جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے،  دلہن کی والدہ نے اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ لوگ کیا کہیں گے بلکہ اپنی بیٹی کو ایک شرابی سے بچانے کے لیے درست اور بروقت فیصلہ کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!