امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں ایران کا جائز حق ہے: اسماعیل بقائی

امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں ایران کا جائز حق ہے: اسماعیل بقائی

اب اس بات میں شک کی گنجائش نہیں رہی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ختم ہو گئی ہے
امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں ایران کا جائز حق ہے: اسماعیل بقائی

Webdesk

|

13 Jul 2026

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا عمان پر دبا ڈال کر آبنائے ہرمز کے مشترکہ طریقہ کار کی تشکیل میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ امریکا نے اسلام آباد میمورنڈم کی خلاف ورزیاں کیں، امریکا کے خلاف جوابی کارروائیاں ایران کا جائز حق ہے، امریکا مفاہمتی یادداشت میں واضح کی گئیں اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔

اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز کے معاملے پر عمان کے ساتھ مشترکہ طریقہ کار تشکیل دینے کی کوشش کر رہا ہے، امریکا کا عمان پر دبا اس عمل میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

 ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ اب اس بات میں شک کی گنجائش نہیں رہی کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ختم ہو گئی ہے، اگر امریکا اسلام آباد ایم او یو پر عمل نہیں کرتا تو ایران بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کرے گا، باہمی معاہدوں پر عمل دونوں فریقوں کی یکساں ذمہ داری ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!