پاکستان کا افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق، 22 طالبان اہلکار ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

پاکستان کا افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق، 22 طالبان اہلکار ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ نکلے۔
پاکستان کا افغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب للحق، 22 طالبان اہلکار ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

Webdesk

|

26 Feb 2026

کوئٹہ: پاکستان نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال کارروائیوں کے خلاف آپریشن غضب للحق کا آغاز کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی سے افغان طالبان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہوگئے اور خوارج بھاگ نکلے۔

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر فائرنگ کی، پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے جواب میں ناوگئی سیکٹر باجوڑ، تیراہ خیبر میں بھرپور جواب دیا، چترال سیکٹر پر افغان طالبان کی چیک پوسٹ کو پاکستانی سکیورٹی فورسز نینشانہ بنا کر تباہ کردیا۔

سکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں افغان طالبان کی متعدد چوکیاں تباہ کر دیں، افغان طالبان رجیم کے 22 اہلکاروں کے ہلاک ہونے کی مصدقہ اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے پاکستانی سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کی ناکام کوشش کی، پاکستانی سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی سے تمام کواڈ کاپٹرز گرا دیے گئے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز کی جانب سے چھوٹے  اور  بڑے ہتھیاروں کے ذریعے گولہ باری جاری ہے، ڈرونز کے ذریعے بھی چن چن کر افغان طالبان رجیم کی پوسٹوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے میڈیا اور سوشل میڈیا پر جھوٹے دعوے اور فیک ویڈیوز کی بھرمار ہے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!