6 hours ago
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین پریشان
فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام کی بھی سروس متاثر ہے اور صارفین کو لاگ ان میں مسئلہ درپیش ہے۔
Webdesk
|
12 Jun 2026
کراچی: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس متاثر ہوگئی جس کے باعث صارفین کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
صارفین کا کہنا ہے کہ انہیں میٹا کے ذیلی پلیٹ فارم فیس بک پر میسجز بھیجنے اور پوسٹنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔
رپورٹس کے مطابق فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام کی بھی سروس متاثر ہے اور صارفین کو لاگ ان میں مسئلہ درپیش ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
سوشل میڈیا صارفین نے ایکس پر فیس بک کی سروس متاثر ہونے کی شکایات کی ہیں، تاہم میٹا کی جانب سے اب تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔
Comments
0 comment