پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

سروس ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

Webdesk

|

19 Jul 2026

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں معروف سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک کی سروس ڈان ہونے کے بعد بحال ہونا شروع ہوگئی ہے۔

 سروس ڈاؤن ہونے سے دنیا بھر میں لاکھوں صارفین متاثر ہوئے تھے۔انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی سروسز میں خلل کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ ڈان ڈیٹیکٹر نے اتوار کے روز دنیا بھر میں صارفین کو فیس بک کے استعمال میں مشکلات کی نشاندہی کی تھی۔

تاہم ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق اب شکایات کی تعداد بالکل ختم ہو چکی ہے اور ٹریفک معمول پر آ گئی ہے۔ڈان ڈیٹیکٹر نے اس حوالے سے ایکس پر جاری پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک میں مسائل کی نشاندہی رپورٹ کی ہے۔

ڈان ڈیٹیکٹر کے مطابق اتوار کے روز فیس بک کے مسائل کی شکایات میں اچانک اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق صبح تقریبا 10 بج کر 39 منٹ پر شکایات کی تعداد صرف چند لمحوں میں 5 سے بڑھ کر 3 ہزار 555 تک پہنچ گئی۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک کا ڈیسک ٹاپ ورژن بھی کئی صارفین کے لیے دستیاب نہیں تھا۔ بعض افراد کو اکانٹ کھولنے کی کوشش پر پیغام موصول ہوا کہ آپ کا اکانٹ عارضی طور پر دستیاب نہیں ہے. سائٹ کے مسئلے کی وجہ سے آپ کا اکانٹ فی الحال بند ہے.امید ہے کہ یہ مسئلہ جلد حل ہوجائے گا، چند منٹ بعد دوبارہ کوشش کریں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!