تعلیمی اداروں میں کل چھٹی سے متعلق اعلان کردیا گیا

تعلیمی اداروں میں کل چھٹی سے متعلق اعلان کردیا گیا

نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر انتظامیہ ہائی الرٹ ہو گئی۔
تعلیمی اداروں میں کل چھٹی سے متعلق اعلان کردیا گیا

Webdesk

|

1 Sep 2026

راولپنڈی : محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد کیا کل 2 ستمبر کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں جاری شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے ہیں، جبکہ نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے پر انتظامیہ ہائی الرٹ ہو گئی۔

شدید بارش اور اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی معطلی کے پیشِ نظر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے طلبا کی حفاظت کے لیے یکم ستمبر 2026 کو تمام تعلیمی اداروں میں ایک روز کی چھٹی کا اعلان کیا۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے مزید بارشوں کی پیشگوئی کے بعد والدین اور طلبا میں 2 ستمبر کی چھٹی کے حوالے سے خدشات پائے جاتے ہیں۔تاہم راولپنڈی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مزید کسی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا، اس لیے نئے نوٹیفکیشن تک تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمس آباد میں سب سے زیادہ 201 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ نیو کٹاریاں میں 186 ملی میٹر، گولڑہ میں 157 ملی میٹر، ایچ ایٹ میں 155 ملی میٹر اور سید پور میں 104 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 29 فٹ اور گوالمنڈی میں 23.5 فٹ تک پہنچ گئی. جس کے بعد قریبی آبادیوں کو خالی کروانے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 ستمبر پنجاب بھر کے طلبا کے لیے اہم دن ہے، کیونکہ صوبے کے تمام 9 تعلیمی بورڈز ننویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2026 کے نتائج کا اعلان کرنے والے ہیں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!