پی ٹی آئی کے پشاور کنونشن میں ’وڑ گیا‘ کے نعروں کی گونج

پی ٹی آئی کے پشاور کنونشن میں ’وڑ گیا‘ کے نعروں کی گونج

نواز، ختک اور ترین تینوں وڑ گئے باقی کو بھی عوام خود دیکھ لیں گے، شیر افضل مروت کا خطاب
پی ٹی آئی کے پشاور کنونشن میں ’وڑ گیا‘ کے نعروں کی گونج

ویب ڈیسک

6 Dec 2023

پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر اور معروف قانون دان شیر افضل مروت کی جانب سے متعارف کیا گیا لفظ اب اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

واضح رہے کہ شیر افضل مروت کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں لیگی سینیٹر افنان اللہ سے لڑائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے ایک میڈیا پر بات کی تو اینکر نے پوچھا کہ ’اس کے بعد پروگرام کا کیا ہوا‘ ۔

اس پر شیر افضل مروت نے جواب دیا کہ تھا کہ ’پروگرام کہا چلا بلکہ پروگرام تو وڑ گیا‘۔

یہ لفظ سیاسی اصطلاح کے طور پر اب بہت زیادہ استعمال کیا جارہا ہے اور کسی کو تباہ و برباد کرنے یا ڈبونے کیلیے خاص طور پر سوشل میڈیا صارفین اس لفظ کا استعمال کررہے ہیں۔

House full! Scenes from PTI Peshawar worker's convention. #فروری8_عہدِوفا_کا_دن pic.twitter.com/2MEUdPjjJ0
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) December 6, 2023

آج پشاور کے ایک ہال میں منعقد ہونے والے پی ٹی آئی کے ورکز کنونشن میں جب منتظمین نے تقریر کیلیے اسٹیج پر پی ٹی آئی کے نائب صدر شیر افضل مروت کو مدعو کیا تو وہاں بیٹھے شرکا کے ’وڑ گیا‘ نعروں سے ہال گونج اٹھا۔

تقریر کے آغاز پر دھکم پیل اور کچھ بدنظمی تو ہوئی تاہم افضل مروت نے ساری صورت حال کو جلدی کنٹرول کیا اور کارکنان کو تسلی سے بیٹھا دیا۔

مرکزی سینئر نائب صدر شیر افضل مروت(@sherafzalmarwat )پشاور ورکر کنونشن میں پہنچ گئے۔ #فروری8_عہدِوفا_کا_دن pic.twitter.com/GfEx3lgiQI
— PTI Khyber Pakhtunkhwa (@PTIKPOfficial) December 6, 2023

اپنی تقریر میں بھی انہوں نے اس لفظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ’عمران خان کو مائنس کرنے والے نہ خود مائنس ہوئے بلکہ اب وہ منتیں ترلے کررہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ عوام نے ان کو وڑنے کی قسم کھائی ہوئی ہے‘۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ ’نواز، ترین اور پرویز خٹک تینوں وڑ گئے ہیں جبکہ باقی کو عوام خود ہی دیکھ لیں گے‘۔ انہوں نے عدلیہ سے نواز شریف کو ریلیف دینے اور عمران خان کی درخواستوں کو نظر انداز کرنے کا تذکرہ کرتے ہوئے شکوہ بھی کیا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!