پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
Webdesk
|
31 Aug 2024
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دے دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے عوام کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم ستمبر کی رات بارہ بجے سے ہوگا۔
وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 3.32 روپے کی کمی سے 266.07 روپے سے کم ہو کر 262.75 روپے فی لیٹر جبکہ پٹرول 1.86 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد 260.96 روپے سے کم ہو کر 259.10 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
اسی طرح مٹی کا تیل 2.15 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد قیمت 171.77 روپے سے کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہوگئی۔لائٹ ڈیزل آئل 2.97 روپے فی لیٹر کی کمی کے بعد قیمت 157.02 روپے سے کم ہو کر 154.05 روپے فی لیٹر ہوجائے گا۔
حکومت کے اس اقدام کا مقصد عوام کو بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ریلیف فراہم کرنا ہے۔
Comments
0 comment