اقرار الحسن کی تیسری شادی کی تصدیق
اقرار الحسن کی تیسری شادی بھی نیوز اینکر سے ہوئی ہے
Webdesk
|
4 Dec 2023
معروف پاکستانی صحافی اور میزبان اقرار الحسن کی تیسری شادی کی تصدیق ہو گئی ہے۔
اقرار الحسن کی تیسری شادی عروسہ نامی خاتون سے ہوئی اور جو اینکر ہیں اور انہوں نے ہی اس شادی کی تصدیق کی۔
عروسہ نے حال ہی میں ایک سوال اور جواب کی نشست میں اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی تیسری شادی قرار الحسن سے ہو چکی ہے۔
واضح رہے کہ اقرار الحسن کی دو محبت کی شادیاں ہیں، جن میں سے ایک اہلیہ سے ان کا بیٹا پہلاج ہے۔
اقرار کی پہلی شادی میڈیا انڈسٹری سے وابستہ قرۃ العین جبکہ دوسری فرح یوسف سے ہوئی۔
اقرار کی تیسری بیوی عروسہ ان دنوں پہلی اہلیہ قرۃ العین کے برانڈ کی پروموشن میں مصروف ہیں اور دونوں ایک ساتھ نظر آتی ہیں۔
Comments
0 comment