صدر اپنے اختیارات سے عمران خان کو رہا کریں ہم وزیراعظم بنائیں گے، لطیف کھوسہ
ویب ڈیسک
|
9 Feb 2024
حلقہ این اے 122 سے بھاری اکثریت سے فتح حاصل کرنے والے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سردار لطیف کھوسہ نے عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔
لاہور میں اپنے حق میں نتائج آنے اور خواجہ سعد رفیق کو شکست دینے پر لطیف کھوسہ نے شکرانے کیلیے داتا دربار پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
دربار میں چادر چڑھانے کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی انتخابی نتائج میں دھاندلی کیخلاف عدالتوں میں جائے گی اور ہم اپنا حق واپس لیں گے۔
انہوں نے کہا کہ سیساسی مخالفین اپنی داڑھی کسی اور کے ہاتھ میں ںہ دیں اور محفوظ رہیں۔
ایاز لطیف کھوسہ نے اپنی جیت کے بعد بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کردیا اور صدر پاکستان سے کہا کہ وہ اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے بانی چئیرمین کو رہا کریں، ہم آزاد امیدوار انہیں وزیراعظم بنائیں گے۔
لطیف کھوسہ نے مطالبہ کیا کہ ہماری اپیلوں پر فوری فیصلے کئے جائیں کیونکہ پہلے فیصلے سیاسی تھے انشاء اللہ عمران خان بری ہوں گے۔
Comments
0 comment