شہریوں کو عید پر پکنک منانا مہنگا پڑ گیا، شہد کی مکھیوں کاحملہ

شہریوں کو عید پر پکنک منانا مہنگا پڑ گیا، شہد کی مکھیوں کاحملہ

شہد کی مکھیوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
شہریوں کو عید پر پکنک منانا مہنگا پڑ گیا، شہد کی مکھیوں کاحملہ

Webdesk

|

12 Apr 2024

منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں عید پر پکنک منانا شہریوں کو مہنگا پڑ گیا، پارک میں شہریوں پر شہد کی مکھیوں نے حملہ متعدد افراد کو زخمی کردیا۔

ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ نواز شریف پارک میں شہد کی مکھیوں نے متعدد افراد زخمی کردیا، پکنک پر آئے بچوں نے شرارت کی اور چھتے پر کچھ مارا، جس کے باعث شہد کی مکھیوں نے حملہ کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہد کی مکھیوں کے حملے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

میونسپل کمیٹی کے مطابق شہد کی مکھیوں کے باعث پارک کو عارضی طور پر بند کردیا گیا ہے، جسے اسپرے کے بعد عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!