سال 2026 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا
قومی ادارہ صحت نے 4 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی
Webdesk
|
5 Mar 2026
کراچی: سال 2026 کا پہلا پولیو کیس سامنے آگیا ہے۔ سندھ کے ضلع سجاول کی بیلویونین کونسل میں چارسال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
قومی ادارہ صحت نے 4 سال کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی۔ این ای او سی کے مطابق یہ کیس پولیو سرویلنس نیٹ ورک کے ذریعے رپورٹ کیا گیا۔
اسلام آباد میں پولیو کے خاتمے کے لیے ریجنل ریفرنس لیبارٹری کی تصدیق بھی ہوچکی ہے۔گزشتہ سال2025 میں پاکستان میں پولیو کے مجموعی کیسز کی تعداد 31 ریکارڈ کی گئی تھی۔
Comments
0 comment