سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری میں منفرد کیا تھا؟ ویڈیو دیکھیں

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری میں منفرد کیا تھا؟ ویڈیو دیکھیں

اسپیکر آغا سراج درانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا
سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین کی حلف برداری میں منفرد کیا تھا؟ ویڈیو دیکھیں

ویب ڈیسک

|

24 Feb 2024

سندھ اسمبلی کے نومنتخب اراکین اسمبلی نے ہفتے کے روز اپوزیشن جماعتوں کی احتجاجی کال کے درمیان صوبائی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس میں حلف اٹھا لیا۔

سبکدوش ہونے والے اسپیکر آغا سراج درانی نے 168 میں سے 147 ارکان سے حلف لیا، جن میں سے 111 پیپلز پارٹی اور 36 ایم کیو ایم کے تھے۔

ایوان کے اسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا انتخاب آج بعد میں اسمبلی رولز کے تحت ہوگا۔

تقریب حلف برداری میں منفرد بات یہ تھی کہ تین مختلف زبانوں میں 147 ارکان نے حلف اٹھایا۔

ںومنتخب اراکین سے اسپیکر آغا سراج درانی نے سندھی زبان میں حلف لیا، جبکہ اراکین نے تین مختلف زبانوں (سندھی، اردو اور انگریزی) میں ملک سے وفاداری کا حلف اٹھایا۔

ایک روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، جماعت اسلامی (جے آئی)، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) نے سندھ اسمبلی کے باہر دھاندلی کے خلاف مشترکہ احتجاج کی کال بھی دی۔

سیاسی جماعتوں کی احتجاج کی کال کے بعد نگراں وزیر داخلہ سندھ بریگڈیئر (ر) حارث نواز نے واضح کیا تھا کہ دفعہ 144 کے تحت احتجاج، جلسے، جلوس یا کسی سیاسی پروگرام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ کی ہدایت پر پولیس اور رینجرز نے اسمبلی کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے۔

شرکا کو روکنے کیلیے انتظامیہ کی جانب سے اسمبلی کے چاروں اطراف سے آنے والے راستوں پر کنٹینرز لگائے تھے اور ایک راستے سے اراکین اسمبلی ایوان میں پہنچے۔ اس کے باوجود سندھ اسمبلی کے باہر احتجاج کرنے والے متعدد سیاسی کارکنوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

حلف برداری کی تقریب سے قبل پیپلز پارٹی کے نامزد وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ پہلے ہی بتا چکے ہیں کہ انہیں کتنی سیٹیں ملیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ "ہم نے توقع سے زیادہ نشستوں پر فتح حاصل کی۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان کو متعدد مسائل کا سامنا ہے جنہیں دیگر فریقین کے ساتھ مل کر حل کیا جائے گا۔ 

 

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!