2 hours ago
اسرائیل امریکہ سے نئے سیکورٹی معاہدے کے لیے کوشاں
Webdesk
|
14 Nov 2025
تل ابیب : اسرائیل امریکہ کے ساتھ ایک نیا سیکیورٹی معاہدہ طے کرنے کی کوشش کر رہا ہے جس کی مدت 20 سال ہو گی یعنی روایتی مدت کی دو گنا،معاہدے میں وہ شقیں شامل ہیں جو پہلے امریکہ کے اصول کے مطابق ہوں، تاکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی حمایت حاصل کی جا سکے۔
یہ بات اسرائیلی اور امریکی ذرائع نے بتائی۔یہ اقدام ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب اسرائیل کا واشنگٹن میں اثر و رسوخ کم ہو رہا ہے، جس کی وجہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات پر وسیع تنقید اور ٹرمپ کے حامی گروپ میگامیں بیرونی امداد کے مخالف مزاج کی شدت ہیموجودہ معاہدہ اسرائیل کو تقریبا 4 ارب ڈالر سالانہ فراہم کرتا ہے اور توقع ہے کہ اسرائیل نئے معاہدے میں اسی یا زیادہ رقم کا مطالبہ کرے گا۔
تاہم نیا معاہدہ منظور کروانا زیادہ پیچیدہ ہو گیا ہے کیونکہ امریکی حلقوں میں اسرائیل سے مایوسی پائی جاتی ہے اور پہلے امریکہ کی پالیسی کے تحت بیرونی امداد میں کمی کی حمایت بڑھ گئی ہے۔
حالیہ معاہدہ 2016 میں صدر اوباما کے دور میں طے ہوا اور 2028 میں ختم ہو رہا ہے۔ اسرائیل چاہتا ہے کہ نیا معاہدہ اگلے سال کے دوران حتمی شکل میں آ جائے۔
ذرائع کے مطابق مذاکرات سست روی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سیاسی اور تکنیکی پیچیدگیاں ہیں جن میں بیرونی مالی امداد پر بڑھتی مخالفت اور غزہ میں اسرائیل کی کارکردگی پر تنقید شامل ہے۔اس دوران وائٹ ہائوس نے مذاکرات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
Comments
0 comment