اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی

اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی

دو مطالبات ہیں 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں
اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی

Webdesk

|

30 Dec 2024

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء عمران خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ عدلیہ کا مذاق بنایا گیا ہے۔ میں ہر کیس لڑوں گا۔ جب کیسز لڑ رہا ہوں تو مجھے ڈیل کرنے کی کیا ضرورت ہے۔ اسٹیبلشمنٹ یا کسی ملک کے کہنے پر ڈیل نہیں کروں گا۔

سابق وزیر اعظم کی بہن نے کہا کہ 9 مئی انہوں نے کیا جنہوں نے سی سی ٹی وی فوٹیج چرائی۔ 9 مئی کی سازش پہلے سے کی گئی تھی۔ جن لوگوں نے 9 مئی کے بعد پارٹی چھوڑی ان کے کیسز معاف کردئیے گئے۔

علیمہ خان نے کہا کہ دو مطالبات ہیں 9 مئی اور 26 نومبر پر جوڈیشل کمیشن بنائے جائیں اور بے گناہ قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ 26نومبر کے لاتعداد لوگ مسنگ ہیں۔ لال مسجد کی طرح لاشیں دفنائی گئی ہیں۔ آپ ملک کی سرحدوں کی فکر کریں۔

انہوں نے کہا کہ  عمران خان نے کہا ہے کہ وہ بنی گالہ میں ہاس اریسٹ پر نہیں جائیں گے۔ توشہ خانہ 2 کیس بھی توشہ خانہ کے پہلے کیس جیسا ہے۔ القادر یونیورسٹی کیس میں 6 تاریخ کو بانی پی ٹی آئی کوسزا سنانی ہے۔ القادر کیس اور توشہ خانہ 2 اعلی عدالتوں میں ختم ہوجائیں گے۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!