طلاق کے بعد میرے ساتھ ۔۔ سمانتھا پربھو کا بڑا انکشاف

طلاق کے بعد میرے ساتھ ۔۔ سمانتھا پربھو کا بڑا انکشاف

اگر کسی عورت کو طلاق ہو جائے تو یہ اس کے لیے شرم کی بات ہوتی ہے
طلاق کے بعد میرے ساتھ ۔۔ سمانتھا پربھو کا بڑا انکشاف

Webdesk

|

26 Nov 2024

بھارتی جنوبی فلم انڈسٹری کی اداکارہ سمانتھا پربھو نے اداکار اور شوہر ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد پیش آنے والے حالات پر تفصیلی بات کی۔

معروف اداکارہ کا کہنا تھا کہ ناگا چیتنیا سے طلاق کے بعد انھیں عجیب قسم کے لیبل دیے گئے، تاہم انھوں نے ان کا مقابلہ کیا اور خود کو غمزدہ ہونے سے بچائے رکھا۔

سمانتھا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ اگر کسی عورت کو طلاق ہو جائے تو یہ اس کے لیے شرم کی بات ہوتی ہے اور اس کے ساتھ رسوائی کو جوڑ دیا جاتا ہے۔

سمانتھا نے کہا کہ طلاق کے بعد آپ کو ایک کونے سے لگادیا جاتا ہے اور آپ کو محسوس کروایا جاتا ہے کہ آپ ناکام ہوچکے ہیں۔ مجھے طلاق کے بعد اس طرح کے تبصرے سننے کو ملے کہ سیکنڈ ہینڈ ہوں، استعمال شدہ ہوں، زندگی برباد ہوگئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ  لوگ چاہتے ہیں کہ شادی کے اس طرح کے معاملات کے بعد آپ خود کو گناہ گار محسوس کریں اور شرمندہ ہوں۔

Comments

https://dialoguepakistan.com/ur/assets/images/user-avatar-s.jpg

0 comment

Write the first comment for this!