ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل، بھارت نے نیوزی لینڈ کو 96 رنز سے شکست دیدی
Webdesk
|
8 Mar 2026
احمد آباد: بھارت نیوزی لینڈ کو آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں 96 رنز سے شکست دے کر تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔
نیوزی لینڈ نے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میچ میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارت نے سنجو سیمسن، ایشان کشن اور ابھیشک شرما کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز اسکور کئے تھے۔
سنجو سیمسن نے46 گیندوں پر 89، ایشان کشن نے24 گیندوں پر 54 اور ابھیشک شرما نے21 گیندوں پر 52 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی۔ شیوام دوبے 8 گیندوں پر 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے جیمز نیشم نے 3، میٹ ہنری اور رچن وریندرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Comments
0 comment